کراچی رپورٹ( ظفر عالم ملک )
ظفر عالم ملک کی رپورٹ کے مطابق عمران احمد صدیقی ضلع کورنگی چیئرمین زکوۃ و عشرہ و ممبر سندھ کونسل نے لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کے ایم ایس ڈاکٹر بابر خان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر بابر خان نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا دورہ کروایا اور ہسپتال کے معاملات کی اگاہی دی اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
جس پر عمران احمد صدیقی چیئرمین زکوۃ و عشرہ و ممبر سندھ کونسل نے ان کی کارکردگی اور ہمت کو سراہا اور یقین دلایا کہ جلد ہسپتال کے لیے فنڈ ریلیز کر دیا جاے گا۔
جس سے غریب اور مستحقین کا اچھا اور بہتر علاج ہو سکے گا ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ کنوینیر لانڈھی ٹاؤن محمد عاقل صدیقی۔ میر مظہر چانڈیو صاحب۔ عبدالجبار کھوسو صاحب۔
چیئرمین زکوۃ و عشرہ محمد عبداللہ صدیقی۔
چیئرمین محمد تنیم۔
چیئرمین سہیل۔
عدنان عباسی اور دیگر کارکنان موجود تھے