رپورٹ : محمد حسین سومرو
پولیس ہیلپ لائن 15 پر الطاف نامی شہری نے اطلاع دی کہ گلشن اقبال بلاک 10A کے قریب، اوینیو کلب اور الادین پارک کے پاس سے ملزمان نے گن پوائنٹ پر ایک گاڑی، Toyota Yaris، چھین لی ہے۔ پولیس 15 شاہرہ فیصل کے ہیڈ کانسٹیبل شکیب الہی اور ان کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
شہری سے مزید معلومات حاصل کرنے کے بعد ٹریکر کمپنی سے رابطہ کیا گیا۔ اس دوران، 2nd شاہرہ فیصل کی موبائل بھی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس 15 شاہرہ فیصل اور 2nd موبائل شاہرہ فیصل نے ٹریکر کی مدد سے گاڑی یونیورسٹی روڈ، الجدید سپر مارکیٹ کے سامنے والی سوسائٹی سے برآمد کر لی۔ گاڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہرہ فیصل منتقل کیا گیا۔
شہری نے پولیس 15 شاہرہ فیصل اور 2nd موبائل شاہرہ فیصل کا شکریہ ادا کیا اور سندھ پولیس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔