اسوہء کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مکمل عمل پیرا ہوکرہی ہم فلاح دارین حاصل کرسکتے ہیں۔ صاحبزادہ میاں غلام صادق

 خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)اسوہء کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مکمل عمل پیرا ہوکرہی ہم فلاح دارین حاصل کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے  مسجد پیارے مصطفی ا المعروف استاد شوکت حیات شاہی کھرل والی مٹھ ٹوانہ میں منعقدہ سالانہ عظیم الشان محفل میلادمصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوءے کیا۔  جس کی صدارت پیر سید افسر شاہ نے کی   جبکہ محفل پاک کی  سرپرستی ڈاکٹر محمد حیات شاہی کھرل اور ملک عمردراز شاہی کھرل  نے کی ۔ اس روحانی وجدانی اور لاثانی محفل پاک میں صاحبزادہ  میاں غلام صادق نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔  ہردلعزیز ٹیچرز راہنما ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی یو خوشاب ملک شوکت حیات شاہی کھرل بھی زینت محفل تھے۔   نقابت کے فرائض  حافظ محمد عثمان نے بطریق احسن سرانجام دئیے۔ خطبہ ء استقبالیہ علامہ عبدالرؤف نے پیش کیا  جبکہ ممتاز عالم دین  علامہ  محمد حسنین  نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔  معروف نعت خوں حضرات نے سیدنا حضرت محمد مصطفی ا، احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہاءے عقیدت اور درود وسلام کے نذرانے پیش کئے۔ آخر پرمٹھہ ٹوانہ کے اس کے عظیم الشان اجتماع میں حافظ ممتاز سیالوی نےملک وقوم اورعالم اسلام کی تعمیروترقی اور امن و خوشحالی کےلیے دعا کرائ  اور  لنگر بھی  تقسیم کیا گیا۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views