اقبال اسٹیڈیم کی حالت بہت بہترکر دی گئی ہے ،ندیم خان

فیصل آباد(ای این آئی نیوز- اسد امین )۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس/ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر چیمپئنز ون ڈے کپ، سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان نے کہا ہے کہ اقبال اسٹیڈیم کی حالت بہت بہترکر دی گئی ہے ، چیمپئنز ون ڈے کپ کو دیکھنے کیلئے فیصل آباد سے بہت زیا دہ کرائوڈ آئے گا ، چیمپئنز ون ڈے کپ کا مقصد ڈو میسٹک اور انٹرنیشنل کا فرق کم کرنا ہے ، ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے سلسلہ میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ،انہو ں نے کہا کہ یمپئنز ون ڈے کپ میں بہترین کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں اور اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کے درمیان جو فرق ہے اسے کم کرنے میں یہ ٹورنامنٹ اپنا کردار ادا کرے۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہورہا ہے جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ندیم خان نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو ملک میں موجود پانچ اکیڈمیز سے منسلک کردیا گیا ہے۔ ان پانچوں ٹیموں کو بہترین کوچنگ اسٹاف مہیا کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ان ٹیموں کے لئے ہائی پروفائل مینٹورز بھی رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر اس چیمپئنز کپ کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ اس ٹورنامنٹ سے ہمیں چیمپئنز ٹرافی کے لئے اچھے کھلاڑی مل سکیں گے۔

ندیم خان نے کہا کہ وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی چیمپئنز کپ کے دوران موجود ہونگے کیونکہ انہوں نے اس سے قبل پاکستان میں کام نہیں کیا ہے لہذا انہیں خود اپنی نظروں ۰کے سامنے کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھنے کا موقع ملے گا اور انہیں بینچ اسٹرینتھ اور مستقبل کے کھلاڑیوں کے بارے میںنپتہنچلنسکینگا۔ندیم خان کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ اور چیمپئنز ٹرافی کے درمیان جو ون ڈے انٹرنیشنل ہیں ان میں بھی ان کھلاڑیوں کو ایکسپوژر مل سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کپ میں ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے کہ وہ طویل عرصہ پاکستان کرکٹ کی خدمت کرسکیں۔ان میں سینئراور نوجوان کرکٹرز بھی شامل ہیں ،ندیم خان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہماری توجہ پاکستان مینز ٹیم ہے جس کے بعد ویمنز اور انڈر 19 ٹیم کو بھی ایک اکیڈمی سے منسلک کردیا جائے گا۔ ہمارا مقصد یہ ہے ہمارے کھلاڑیوں کو ان پانچ بہترین اکیڈمیز میں ٹریننگ کی سہولتیں مل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کرکٹ کا ڈھانچہ کلب کرکٹ سے شروع ہوتا ہے اور پھر وہ ڈسٹرکٹ اور ریجن سے ہوتا ہوا اوپر تک آتا ہے جس میں پاکستان شاہینز شامل ہے۔ مقصد یہی ہے کہ ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں جب بھی کرکٹ ہوتی ہے بہت زیادہ کراؤڈ آتا ہے۔ اقبال اسٹیڈیم کی حالت بھی بہت بہترکی گئی ہے۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views