الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے جوہرآباد کے شہریوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا ہے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)  الخدمت فاؤنڈیشن  کی طرف سے جوہرآباد کے شہریوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا ہے، جس کی افتتاحی تقریب کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید وقاص انجم جعفری اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سید وقاص انجم جعفری نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی کے منصوبہ کے تحت سینکڑوں فلٹریشن پلانٹس نصب کر چکی ہے،   صحت مند زندگی کے لیے صاف پانی نہایت ضروری ہے،  اس مشن میں اہل خیر ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ امسال کے اختتام تک 3 سو واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل ہو جائیں گئے۔ رضوان احمد نے بتایا کہ ہم خوشاب شہر کے لیے بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ مہیا کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ صدرالخدمت فاؤنڈیشن ضلع خوشاب چوہدری عبدالروف نے تقریب میں آنے والے معززین شہر کا شکریہ ادا کیا ، ان کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے، نہایت کم نرخ پر شہر بھر کے لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکے گئیں ۔ قبل ازیں مہمانان خصوصی نے پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔

تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ملک محمد وارث جسرا ایڈووکیٹ،  حافظ فداءالرحمان، ایڈووکیٹ حافظ تنویر حسین، چوہدری ناصر ندیم گجر ، ڈاکٹر ضیاء اللہ ، حاجی احمد حسین کنڈان ، سکندر خان ، سید جواد ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views