سرگودھا(رپورٹ ای این آئی)سنیر رہنماء پاکستان تحریک انصاف میانوالی محترمہ نازیہ سفیر نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے حوالے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 8 فروری کے الیکشن میں ریاست کی عوام سے جمہوری حق چھینا گیا پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پورے پاکستان کثرت سے الیکشن جیتا جسطرح فروری کے الیکشن اور اس سے پہلے تحریک انصاف کے ساتھ غیر جمہوری اور ظالمانہ انداز اپنایا گیا جسکی جنتی مذمت کی جائے کم ہے
محترمہ نازیہ سفیر نے کہا ہم تو پہلے ہی ایوان بالا اور ایوان زیر کو فارم۔47 اور جعلی ایوان کہتے ہیں لیکن سیدمنصور علی شاہ چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلہ نے تصدیق کردی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شفاف الیکشن نہیں کروائے اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریاست کی اعلیٰ عدلیہ کے جج نے دوسرے الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ آپکے صدر اور وزیراعظم چئرمین سینٹ آئینی تناظر میں اپنا مقام کھو چکے ہیں جعلی ایوان اور جعلی وزیراعظم کو فوری مستفی ہوجانا چاہے
اور پاکستان میں فل فوری دوبارہ شفاف الیکشن کروائے جائیں
محترمہ نازیہ سفیر نے کہا إنشاءاللّٰه 28 ستمبر کو لیاقت باغ سے کاروان حقیقی آزادی اور کپتان کی رہائی کے لیے تاریخی اجتماع ہوگا میں اپنے ضلع میانوالی کے تمام ورکر کو کہوں گی کے اپنے خاندانوں کے ہمراہ سمندر کی شکل بناتے ہوئے روالپنڈی جلسہ میں شرکت کریں ریاست کا اصل وجود وہ طاقت آپ عوام ہیں۔