نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر (ون) ۔نوشہروہفیروز ۔۔شاہد ہ پروین نے آ ج آٹا چکی مالکان کے ساتھ آٹے کی قیمتیں مقرر کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ عام عوام کو سستے نرخوں پرآٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیو ں کہ اس وقت صوبے میں گندم کی بمپر کراپ ہوئی ہے اور اس کا فائدہ غریب عوام تک پہنچنا چاہیے انہوں روینیو افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخوں پر فوری طور پر عمل کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انہوں نے آٹا چکی ہولڈر س سے کہا کہ وہ اپنی چکی کے باہر آٹے کے مقرر نرخوں کے بینرز آویزان کریں تاکہ عوام کو آٹے کے نرخ معلوم ہوسکیں اس موقع پر آٹے کے سرکاری نرخ چکی آٹا ہول سیل 85 روپے اور رٹیل 90 روپے فی کلو مقررکئے گئے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ٹو) اعجاز علی ہالیپوٹو محکمہ فوڈ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول مارکیٹ کامیٹی اور روینیو افسران موجود تھے۔