ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ مزمل الیاس کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو انیشیٹوز اور ریونیو ریکوری کے ٹارگٹ کو مکمل کرنے کے حوالے سے اجلاس

 ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ مزمل الیاس کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو انیشیٹوز اور ریونیو ریکوری کے ٹارگٹ کو مکمل کرنے کے حوالے سے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلع بھر کی ریونیو حرارکی بھی اجلاس میں شریک تھی۔اسسٹنٹ کمشنر اور ریونیو افسران نے ریونیو ریکوری کے ٹارگٹ اور ابتک کی وصولی بارے اجلاس کو بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ریونیو ریکوری بارے افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی نگرانی میں ریونیو افسران اور دیگر عملے کو ریونیو ریکوری کے حصول کے لیے فیلڈ میں نکالیں اور ان کی نگرانی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا اچھا کام کرنے والے افسران و عملے کو شاباش ملے گی اور سستی و لاپرواہی کرنے والوں کی سرزنش کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر کے تمام دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنا کر ریکوری کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو انیشیٹوز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے، اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیہی مراکز مال میں عوامی سہولیات کے پیش نظر انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اور عوام الناس کو انکے گھر کی دہلیز پر ریونیو سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران زیرسماعت کیسز کے جلد از جلد انصاف پر مبنی فیصلے کریں اور کھیوٹ ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام ریونیو افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پینڈنگ انتقالات کو فی الفور پاس کیا جائے اور فیسز کو 30 اکتوبر تک خزانے میں جمع کروایا جائے۔

   

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views