منڈی بہاوالدین (میاں شریف زاہد ) جماعت اسلامی کے تحت بعد نماز ظہر کالج چوک منڈی بہاوالدین میں جماعت اسلامی کے سربراہ چوہدری محمد ریاض فاروق ساہی اور
سیف اللہ ساہی اور مظہر اقبال میکن ایڈووکیٹ کی سربراہی میں پر امن احتجاج کیا گیا جس میں ضلع بھر سے اور منڈی بہاوالدین شہر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس مقصد مہنگاہی اور بےجا ٹیکس اور مہنگی بجلی کا عوام پر بوجھ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور اس کے علاؤہ سب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا آخر میں سید حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور پوری امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی