رپورٹ : محمد حسین سومرو
پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے بن قاسم کی حدود سے ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم کی شناخت رحمن عرف امان اللہ ولد صالح خان کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ رائونڈز، 1 موٹرسائیکل سرقہ شدہ برامد ہوئی
ملزم کے قبضہ سے برآمد ہونے والے موٹرسائیکل تھانہ اسٹیل ٹاؤن سے کچھ دن قبل چوری ہوئی تھی۔
گرفتار ملزم تھانہ بن قاسم سمیت شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
بن قاسم پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔