بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی
سے)بھاولنگر پولیس کا اعزاز۔تھانہ ڈاہرانوالہ کے راشد محمود اور تھانہ مدرسہ کے گلاب علی کو آئی جی پنجاب کی جانب سے غازی میڈل کا اعزاز دیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جانوں کی پرواہ کئے بغیر جرائم کی سرکوبی کا فریضہ سر انجام دینے پر بہاولپور ریجن کے 17 کانسٹیبلان کو آئی جی پی غازی میڈل سے نوازا۔
غازی میڈل حاصل کرنے والوں میں راکٹ لانچر حملہ میں زخمی ہونے والے رحیم یار خان پولیس کے 06 جوان، دوران پٹرولنگ ملزمان کی فائرنگ میں معذور و بینائی سے محروم ہونے والے کانسٹیبل عدیل جمیل سمیت رحیم یار خان کے 15، بہاولنگر کے 02 راشد محمود اور گلاب علی اور بہاولپور کا ایک اہلکار شامل ہے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے غازی جوانوں کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا اور بچوں سے اظہار شفقت کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ
گولیوں کے سامنے سینہ سپر ہوکر اعضاء کی قربانی دینے والے جوانوں کی ہمت ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ وردی کا حق خون سے ادا کرنے والے ان جوانوں کی بہادری اور فرض شناسی کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ڈی پی او بھاولنگر نصیب خان،ڈی ایس پی گل حسن خان اور ایس ایچ او تھانہ ڈاہرانوالہ نواز احمد وٹو نے بھی تھانہ ڈاہرانوالہ کے غازی راشد محمود اور تھانہ مدرسہ کے گلاب علی کو غازی میڈل پانے پر مبارکباد اور نیک تمنائیں