بھاولپور (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چشتیاں چوہدری محمد افضال فردوسی نے کہا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران پنجاب کے 12 اضلاع کے مخصوص سرکاری سکولوں میں برٹش کونسل کے تعاون سے فاؤنڈیشن آف لٹریسی اینڈ نمریسی منصوبہ کے تحت اول دوئم سوئم کے بچوں کو سمر کیمپوں کے دوران بین الاقوامی معیار کی مفت تعلیم دی جائے گی

 بھاولپور (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چشتیاں چوہدری محمد افضال فردوسی نے کہا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران پنجاب  کے 12  اضلاع کے مخصوص سرکاری سکولوں میں برٹش کونسل کے تعاون سے فاؤنڈیشن آف لٹریسی اینڈ نمریسی منصوبہ کے تحت اول دوئم سوئم کے بچوں کو سمر کیمپوں کے دوران بین الاقوامی معیار کی مفت تعلیم دی جائے گی۔اس سلسلہ میں چشتیاں تحصیل کے 50بوائز اور79 گرلز سرکاری اسکولوں میں پچیس پچیس بچوں پر مشتمل کلاسوں میں دو دو ٹیچرزتعلیمی خدمات  انجام دیں گے۔انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بتایا کہ اس بہترین اور تمام سہولتوں سے مزین منصوبہ کے تحت گریڈ 3کے بچوں کو بامعنی پڑھنے اور لکھنے کے قابل بنانا،گریڈ 2کے بچوں میں عدد اور اس سے متعلقہ تصورات سے متعلق بنیادی سمجھ اور قابلیت کو فروغ دینا،گریڈ 1کے بچوں میں بنیادی خواندگی اور اعداد کو بہتر طریقے سے حاصل کرنے کیلئے مہارت پیدا کرنا اور سکول سے باہر کے تجربات کو کلاس روم میں معلومات فراہم کرنا شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجوزہ تعلیمی منصوبہ میں ابتدائی گروپ میں اول کلاس،جبکہ انٹرمیڈیٹ گروپ میں دوئم سوئم کے بچے شامل ہونگے،کلاسز صبح 7بجے سے 9 بجے(دو گھنٹے)تک ہونگی اور تمام بچوں کو اعلی معیار کی کتابیں،تعلیمی کارڈ،پنسل مارکر ودیگر سامان مفت فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سمر کیمپوں کے دوران بچوں کو اعلی معیار کی تعلیم دینے سے والدین کے درمیان سرکاری سکولوں میں بچوں کو داخل کرنے کے رحجان میں بڑا اضافہ ہوگا۔

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ

    ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا  درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views