بھاولپور( میاں میر احمدمستانہ سہروردی سے)
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اور ڈی پی او بھاولنگر نصیب الللہ خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ڈاہرانوالہ کے دبنگ SHO نعمان اقبال علاقہ سے جرائم کے خاتمے کے لئے ڈٹ گئے۔
جرائم پیشہ افراد کے خلاف شاندار دبنگ کاروائیاں جاری. دبنگ کاروائی میں 02رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 04موٹر سائیکل ایک پسٹل ،ایک موبائل اور50000 ربے برآمد۔دبنگ SHO نعمان اقبال کا میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود کو جرائم اور جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں سے پاک کرنا انکا مشن ھے جس میں اللہ پاک کے فضل و کرم سے انہیں یکے بعد دیگرے کامیابیاں ملی ہیں
جس پر وہ رب تعالیٰ کے شُکر گذار ھیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک نعمان اقبال SHO تھانہ ڈاہرانوالہ ھیں تھانہ شرفاء اور غریبوں کے لئے درالامان اور بدمعاشوں،چور اُچکوں اور رسہ گیروں کے درالاحساب رہے گا