بہاولنگر(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ضلعی انتظامیہ کوسرکاری سکولوں میں معیارتعلیم وانفراسٹرکچر کی بہتری کا ٹاسک دیا ہے

بھاولنگر (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ضلعی انتظامیہ کوسرکاری سکولوں میں معیارتعلیم وانفراسٹرکچر کی بہتری کا ٹاسک دیا ہے چنانچہ محکمہ تعلیم کو چاہئے کہ تعلیمی نتائج اورسکولوں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے۔انہوں نے خصوصی اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے آپ جتنی اچھی آبیاری کرو گے اس کا پھل مستقبل میں ترقی کی صورت میں ملے گا ترقی اور خوش حالی کا واحد راستہ تعلیم ہے جو قومیں تعلیم کے میدان میں پیچھے ہیں وہ کم از کم آج کے اس سائنسی دور میں خوشحال نہیں ہونگی، ہماری صحت ہماری معشیت کا دارومدار تعلیم پرہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے چک ہتیانہ سکول گرلز/بوائزبہاولنگرمیں صبح نوسکول (ارلی مارننگ سکول) کا  دورہ کے دوران بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق چک ہتیانہ سکول کو صبح نو سکول کا درجہ دے کرباقاعدہ کلاسز شروع کردی گئی ہیں اوراساتذہ کا انتخاب کرکے ٹریننگ بھی کروا دی ہے صبح نو سکول صبح 7 سے10 بجے تک لگا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھرمیں جلد مزید صبح نو سکولز قائم کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے ہنر سیکھنے والے بچوں کو صبح نو سکولز میں لازمی داخل کروائیں تا کہ وہ پڑھ لکھ کرملک کی بہترخدمت کر سکی۔ پڑھائی میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے صبح نو سکولز کے بچوں کو سٹیشنری اورجوتے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔اس موقع پرسی ای اوایجوکیشن محترمہ شاہدہ حفیظ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔#

  • Related Posts

    بہاولنگر ( میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے ) گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف

    گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف  شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کا مقصد حادثات سے بچاتا ہے۔ …

    بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) دی پوسٹ گریجویٹ کالج آف بوائز “سرکل منچن آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا شاندار انعقاد

      بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اورایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بی کے ویژن کے مطابق۔۔۔ مثالی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربھاولنگر  *نصیب اللہ…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views