بہاولنگر۔جمیعت علماء اسلام ضلع بہاولنگر کے متحرک نوجوان کارکن شیخ محمد عاطف نواز کو ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پنجاب کے طرف سے ضلع بہاولنگر کا ڈیجیٹل میڈیا سیل کوآرڈینیٹر مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ھے

 بہاولنگر (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)  

جمعیت علماء اسلام ضلع بہاولنگر کے متحرک نوجوان کارکن شیخ محمد عاطف نواز کو ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پنجاب کے طرف سے ضلع بہاولنگر کا ڈیجیٹل 

میڈیا سیل کوآرڈینیٹر مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ھے  ڈیجیٹل میڈیا سیل پنجاب کے کوارڈینیٹر اسید الرحمن خواجہ نے ڈویژن بہاولپور کے کوارڈینیٹر عامر حفیظ چوھدری سے مشاورت کے بعد جاری کیا

جس پر ضلع بھر کی سیاسی سماجی  صحافتی  ادبی تنظیموں

 الیکٹرانک میڈیا کلبز اور  ڈسٹرکٹ جمعیت لائرزفورم بہاول نگر 

انجمن تاجران انجمن آڑھتیان سمیت مختلف عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شیخ عاطف نواز جیسے نوجوان کی صلاحیت کو   بھانپ کر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر مقرر کرنا ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پنجاب کی جانب سے بہت اچھا اقدام ہے اور اس تقرری نے ضلع بھر کے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں میں نئی روح پھونک دی ہے اور شیخ عاطف نواز جمعیت علماء اسلام کے کاز اور جدوجہد کو اگے بڑھانے میں نہایت اہم کردار ادا کریں گے اور   گلوبلائزیشن  کے ماحول میں ڈیجیٹل میڈیا کا کردار کسی بھی تنظیم یا جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے 

اور جمعیت علماء اسلام کا میڈیا سیل اس سلسلے میں نہایت مثبت اور بھرپور کردار ادا کر رہا 

 بے جا الزام تراشیوں زرد  صحافت اور عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے جیسے قبیح کاموں سے جمعیت علماء اسلام کے کارکن کوسوں دور ہیں جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا سیل نے اعلی معاشرتی اور مذہبی اقدار کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا ہے

مختلف رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں اس بات پر بھی خوشی و اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا سیل سے زیادہ منظم کسی بھی جماعت کا میڈیا سیل نہیں

سوشل میڈیا فیس بک اور ٹویٹر وغیرہ پر جمیعت علماء اسلام کے جیالے کارکن اپنے مقاصد کی ترویج و اشاعت  میں دن رات کوشاں ہیں اور تمام کارکنان بے لوث  خدمات سر انجام دے رہے ہیں

میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے موقع پر شیخ عاطف نواز نے کہا کہ میری جماعت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاءاللہ میں ان کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا

اور اپنا کام نہایت دیانتداری اور پیشہ ورانہ اصولوں کے عین مطابق سرانجام دوں گا

اور اپنی صلاحیت اور تمام تر وسائل کو استعمال کرتے ہوئے  جمعیت علماء اسلام کو ضلع بہاول نگر کی سب سے بڑی قوت بنا کر دم لوں گا

اور دہائیوں کے غلط پروپیگنڈے کی وجہ سے عام عوام اور نوجوان جن غلط تحفظات  کا شکار ہیں ان کو دور کر کے قائد جمعیت  مولانا فضل الرحمن اور جمعیۃ علمائے اسلام کے اصل مثالی چہرہ اور کردار سے روشناس کروایا جائے گا۔

  • Related Posts

    بہاولنگر ( میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے ) گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف

    گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف  شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کا مقصد حادثات سے بچاتا ہے۔ …

    بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) دی پوسٹ گریجویٹ کالج آف بوائز “سرکل منچن آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا شاندار انعقاد

      بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اورایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بی کے ویژن کے مطابق۔۔۔ مثالی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربھاولنگر  *نصیب اللہ…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views