بھاولنگر(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
ڈی پی اوبہاولنگرنصیب اللہ خاں نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس بہاولنگر نے گذشتہ ماہ مئی کے دوران کل 1398مقدمات درج کئے،628ملزمان،355مجرمان اشتہاری،196عدالتی مفروران کو گرفتارکیا۔1 کروڑ72لاکھ 8ہزارروپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے اورضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث628ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتارکیا۔ضلعی پولیس نے 2 خطرناک گینگز کو ٹریس کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے 37لاکھ52 سوروپئے کا مال مسروقہ برآمد کیا ۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 01 کروڑ35 لاکھ 3ہزارروپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے31ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے1 رائفلیں،4بندوقیں /رپیٹر،26پسٹل،اور103روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے92ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے15 کلو 701گرام چرس،0.783گرام ہیروئن،1816لیٹر شراب اور135لیٹر لہن قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 10اور Bکیٹیگری کے345مجرمان اشتہاری اور196عدالتی مفروران گرفتار کئے۔ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔