بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈی پی اوبہاولنگر نصیب اللہ خان نے کہا ہے کہ ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن سے خواتین کے تحفظ کے لیے بہترین نتائج سامنے آنے لگے،

 

بھاولپور (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈی پی اوبہاولنگر نصیب اللہ خان نے کہا ہے کہ ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن سے خواتین کے تحفظ کے لیے بہترین نتائج سامنے آنے لگے،خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر ضلع بھر میں کل 1414 کیس وصول ہوئے جن میں سے 1225 کیس حل کر لیے گئے جبکہ 127 کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی جبکہ 62 کیس زیر تفتیش ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ خواتین کے تحفظ اور انکے حقوق کے لیے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ورچوئل وومن پولیس اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن کا مقصد خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انکے خلاف ہونے والے تمام قسم کے جرائم گھریلو تشدد، ہراسانی زبردستی کی شادی وغیرہ کی روک تھام اور ان جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے۔.ڈی پی او آفس میں قائم کردہ ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن ضلع بھرمیں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی روک تھام جرائم میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری اور خواتین کے تحفظ کے لیے سر گرم عمل ہے۔ورچوئل پولیس اسٹیشن نے اپنے قیام سے اب تک خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر کل 1414 کیس وصول ہوئے۔انہوں نے کہا کہ  ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن کے قیام سے خواتین میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے کسی بھی خاتون کو اگر ایسی کسی بھی صورت حال کا سامنا ہے تو اسے اب تھانوں یا پولیس دفاتر میں جانے کی بھی ضرورت نہیں وہ خاتون اپنے ساتھ ہونے والے کسی بھی ظلم کی اطلاع بذریعہ کال ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن کو دے تاکہ اسکے خلاف ہونے والے جرم میں ملوث ملزم کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے اور ملزم کو گرفتار کیا جائے ضلع پولیس خواتین کے حقوق کی ضامن ہے

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ

    ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا  درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views