بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
وفاقی محتسب بہاولپورکی ٹیم کاریلوے اسٹیشن کادورہ ناقص صفائی اورعدم سہولیات پرسینئرانویسٹی گیشن آفیسروفاقی محتسب کااظہاربرہمی فوری معاملات کودرست کرنے کی ہدایت، تفصیل کے مطابق وفاقی محتسب بہاولپورکے سینئرانویسٹی گیشن آفیسرڈاکٹرمحمدزاہدملک،ایسوسی ایٹ ایڈوائزر باسط عزیز خان،کمشنرآئی آر ڈی خالدنذیر ڈپٹی
رجسٹرار وفاقی محتسب یاسرشبیرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن کادورہ کیا۔ اس دوران ناقص صفائی اورعدم سہولیات پرسینئرانویسٹی گیشن آفیسرنے اظہاربرہمی کرتے ہوئے اسٹیشن ماسٹرکوفوری طورپر معاملات درست کرنے کی ہدایت جاری کی ڈپٹی رجسٹرار یاسرشبیرنے گراسی پلاٹ کی عدم دیکھ بھال سائیکل
اسٹینڈکے مسائل اورریلوے ٹکٹس کے اجرامیں مسافروں کومشکلات کے حوالے سے بھی شکایات پربھی نوٹس لیااس دوران وفاقی محتسب کی ٹیم نے ریلوے اسٹیشن کے مختلف شعبہ جات کاجائزہ لیاٹرین پرسفرکرنیوالے مسافروں سے بھی شکایات سنیں اس موقع پرسینئرانویسٹی گیشن آفیسرڈاکٹرمحمدزاہدملک نے صحافیوں کوبتایاکہ ہم عوامی شکایات کے علاوہ اپنی خفیہ معلومات کی بناپروفاقی اداروں کے دورے کرتے ہیں ان عوامی سہولیات کویقینی بنانے کیلئے سخت
ہدایات بھی جاری کرتے ہیں جومعاملات مقامی افسران کے بس میں نہیں ہوتے ان کے بارے میں اعلی حکام کوآگاہ کرکے معاملات حل کرانے کی ہرممکن کوشش کی جاتی ہے