بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان نے کہا ہے کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت تھانہ جات و سرکل ہائے میں جا کرمختلف مقامات پر کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی و پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے، میرے
دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے بلدیہ چشتیاں کے سبزہ زار میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع کے مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کو خوشگوار ماحول میں عزت و احترام کے ساتھ سنا جائے
اور ان کا حل نکالا جائے،وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے مطابق عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کیا جائے اور لوگوں کے مسائل ان کے گھروں کے نزدیک حل کئے جائیں۔انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ تھانوں میں لوگوں کیلئے دوستانہ ماحول پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جارہا ہے
اور یہاں سائلین اپنے مسائل بغیر کسی خوف کے بیان کر رہے ہیں کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل بہتر طریقہ سے حل ہورہے ہیں ان شاء اللہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں موجود تما م سائلین کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جب کہ پیچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کے میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دیں۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی چشتیاں گل حسن خان،SHO سٹی امجد اقبال باجوہ،SHO ڈاہرانوالہ نواز احمد وٹو،SHO تھانہ بی ڈویژن انسپکٹر اجمل وٹو،SHO تھانہ شہر فرید انسپکٹر محمد امین سمیت مسلم لیگ ن
کے ممتاز رہنماء میاں عبدالمجید جتالہ انشااللہ ایم پی اے،انجینئر علی شاہ جتالہ،انجمن تاجران کے صدر سابق سابقہ چیئرمین بلدیہ حاجی حمید احمدصدیقی،چوہدری نسیم صادق سمیت سول سوسائٹی کے اراکین،میڈیا نمائندگان اور علاقہ بھر سے لوگوں نے بھرپور شرکت۔