بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے اورہسپتال میں مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ کے ہمراہ تحصیل ہسپتال چشتیاں کے دورہ کے موقع پرمحکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجہ کے دوران بہترین رویہ اختیار کیا جائے تاکہ مریض ڈاکٹرز کے اخلاق سے متاثر ہوسکے۔انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز اور مریضوں کی نگہداشت، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ذلفقار احمد بھون ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نصیب اللہ خان نے چشتیاں تھانہ بی ڈویژن کا بھی دورہ کیا لوگوں کے مسائل پر ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نصیب اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں،ممتاز مسلم لیگی رہنماء میاں عبدالمجید جتالہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے قاضی والا روڈ کا تفصیلی دورہ کیا ترقی دے کاموں کا جائزہ لیا روڈ پر سیوریج ڈسپوزل کے مسائل کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیںِ۔
بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا
بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…