بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی۔اور انکی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتی۔پولیس اپنے شہداء کی فیملی کے کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ ہیں۔ شہداء کی فیملی اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے۔ان خیالات کا اظہار تھانہ ڈاہرانوالہ کے دبنگ SHO نواز احمد وٹو نے تھانہ ڈاہرانوالہ کے شہید ASi انور خالد شہید کی 24ویں برسی کے موقع پر شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے اور فاتح خوانی کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی اور ڈی پی او بھاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی چشتیاں کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ڈاہرانوالہ نواز احمد وٹو کی نگرانی میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے تھانہ ڈاہرانوالہ کے شہید انور خالد کی قبر پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی اور شہید کے بیٹے ارسلان خالد کو أئی جی پنجاب کی جانب سے بھجوایا گیا 20 ہزار کا چیک دیا اور شہید کی فیملی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر شہید کی فیملی کے لوگ بھی موجود تھے