بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
زندگی موت کی امانت ہے اور ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اچانک موت سے دین اسلام میں پناہ مانگنے کا حکم ہے تودے کے نیچے دب کر مرنے والے پانچ افراد کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں پانچ افراد کی اچانک موت ایک بڑا سانحہ ہےجس پر ضلع بہاول نگر کی فضا سوگوار ہے غمزدہ فیملیز کےغم میں برابر کے شریک ہیں
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے و ایئر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے ممتاز پارلیمینٹرین عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے سانحہ یتیم والا پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا تحصیل ہارون اباد میں سانحہ یتیم والا چند بڑے سانحات میں شامل ہے اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے سینکڑوں من مٹی کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی موت کی تکلیف کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے اور اعلی سطحی حکومتی وفد مرحومین کے لواحقین کے گھر جا کر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرے
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا مرحومین کی فیملیز سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں دعا گو ہیں خداوند متعال مرحومین کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے