ادبی تنظیم روش انٹرنیشنل (رجسٹرڈ)اور ڈاہرانوالہ پریس کلب کے چیئرمین سینئر صحافی و کالم نگار میاں میراحمدمستانہ سہروردی کا چیئرمین مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ)ڈاہرنوالہ اور صدر سبزی اینڈ فروٹ منڈی الحاج چیئرمین چوہدری محمد رفیع کی خصوصی دعوت پر ڈاہرانوالہ کے معروف ادارے رفیع ٹریول اینڈ ٹورز پر آمد۔
اس موقع پر انکا
مُحبتوں بھرا فقید المثال استقبال کیاگیا۔استقبال کرنے والوں میں چیئرمین مرکزی انجمن تاجران /صدر سبزی اینڈ فروٹ منڈی /سربراہ رفیع ٹریول اینڈ ٹورز الحاج چیئرمین چوہدری محمد رفیع،مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد شفیق ظہیر،نائب صدر انجمن تاجران الحاج جمشید اقبال ربانی،معروف گولڈ تاجر رانا محمد سرور،جنوبی پنجاب دی دھرتی نال واسطہ رکھن والے معروف یوٹیوبر ماں بولی دا پرچار کرن والے مُکھ محمد۔یاسین گرو المعروف(گرو بابا) بزم تلاش گوہر کے بانی ماسٹر محمد۔لطیف اور دیگر دوست احباب شامل تھے۔
میاں میراحمدمستانہ سہروردی نے مُحبتوں بھری پذیرائی پر احباب کا۔شکریہ ادا کیا۔ بانی بزم تلاش گوہر معروف علمی شخصیت ماسٹر محمد لطیف جشن آزادی کے موقع پر کئے جانے والے پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید بہتر انداز سے پروگرام کے انعقاد کے لئے تجاویز بھی دی گئی۔چیئرمین الحاج چوہدری محمد رفیع کی جانب سے پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔آخر میں خصوصی دعا بھی کی گئی۔