بہاولپور۔چنی گوٹھ ، کلاب ، مہند ، راجڑہو یونین کونسلوں میں تقریباً 20 کروڑ روپے مالیت کے منصوبہ جات منظور ہو گئے ہیں جن کے باقاعدہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے ٹینڈر بھی جاری کر دیئے ہیں۔ حسن عسکری شیخ

بہاولپور (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ ، ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ چنی گوٹھ ، کلاب ، مہند ، راجڑہو یونین کونسلوں میں تقریباً 20 کروڑ روپے مالیت کے منصوبہ جات منظور ہو گئے ہیں جن کے باقاعدہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے ٹینڈر بھی جاری کر دیئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی نے جن منصوبہ جات کے ٹینڈرز جاری کئے ہیں ان میں تعمیر کارپٹ روڈ عیدگاہ، تھانہ روڈ تا نیشنل ہائی وے ، تعمیر کارپٹ روڈ پیپل والا چوک ، ڈاک خانہ روڈ تا چنی گوٹھ چکر ، کنسٹرکشن آف سیوریج ، ٹف ٹائل چنی گوٹھ سٹی اور چنی گوٹھ سٹیشن ، تعمیر کارپٹ روڈ سلطان واہ نہر پل تا کنڈی پرہار ، تعمیر کارپٹ روڈ فیض واہ نہر ٹیل تا سلطان واہ نہر ٹیل موضع سوجھلہ ٹانوری ، تعمیر روڈ لال کوٹھی ، موضع حاصل لاڑ تا اڈہ مہند ، تعمیر کارپٹ روڈ لیاقت پور روڈ امیر نائچ تا مہند شریف سمیت دیگر رابطہ سڑکیں شامل ہیں ، انہوں نے مزید بتایا کہ ایک درجن سے زائد بجلی کے منصوبہ جات بھی شامل ہیں جن میں ایل ٹی پرپوزل اور نئی بستیوں میں بجلی کی تنصیب کے منصوبہ جات شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چنی گوٹھ آر ایچ سی کو بھی ماڈل ہسپتال کی لسٹ میں شامل کرا دیا گیا ہے اور ضلع بہاولپور کا یہ واحد ہسپتال ہے جو کہ اس لسٹ میں شامل ہے جس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے برابر کی تمام سہولیات میسر ہوں گی ۔

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ

    ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا  درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views