بہاولپور( میاں میراحمد مستانہ سہروردی سے) تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں کے دبنگ SHO ماجد حسین پراچہ کی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائیان جاری

 بھاولپور( میاں میراحمد مستانہ سہروردی سے)

تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں کے دبنگ SHO ماجد حسین پراچہ کی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائیان جاری 

انہوں  نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرنے والے پانچ عادی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپئے مالیت کی2 کلو 450گرام ہیروئن، 2کلو 20گرام چرس،260گرام آئس برآمد کرلی ہے۔منشیات فروش طلبا کی اکیڈمی کے علاوہ رہائشی کالونیوں اور بس سٹینڈ کے قریب منشیات فروخت کرنے کا دھندہ کرنے میں مصروف تھے۔تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں کے دبنگ ایس ایچ او ماجد پراچہ کے مطابق پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر منشیات فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔منشیات فروش محمد صفدر ولد صدر دین میر عالم چک 94فتح چشتیاں کو جناح کالونی چشتیاں میں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520گرام چرس،1120گرام ہیروئن،120گرام آئس اور منشیات فروشی کی رقم برآمد کرلی،دوسرے منشیات فروش محمد جاوید ولد گلزار احمد قریشی بھٹہ کالونی چشتیاں کو زین فیز 2کالونی چشتیاں میں فروخت کرتے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو 500گرام چرس اور منشیات کی فروخت کی رقم برآمد کرلی۔ تیسرے منشیات فروش علی اکبر ولد محبت علی رحمانی چک 13گجیانی چشتیاں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ طلبا کی کپس اکیڈمی چونگی 4کے قریب منشیات فروخت کررہا تھا۔اس کے قبضہ سے 560گرام ہیروئن،140گرام آئس اور منشیات فروخت کرنے کی رقم برآمد کرلی، چوتھے منشیات فروش محمد ندیم ولد محمد اسلم ارائیں چک 13گجیانی چشتیاں کو منہاج بس سٹینڈ کے قریب کیکروں کے جھنڈ میں منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 210گرام ہیروئن اور منشیات فروخت کرنے کی رقم برآمد کرلی۔پانچویں منشیات فروش عبدالغفار ولد علی محمد بغداد کالونی چشتیاں کو منہاج اڈہ کے قریب سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 560 گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ

    ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا  درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views