بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ٹریفک مرزا فاران بیگ کے ویژن پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بہاول نگر نصیب اللہ خان کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد واصف کا بہاولنگر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد واصف نے ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ستلج چوک سے منچن آباد چوک اور منچن آباد چوک سے منچن آباد روڈ پر مکمل ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا
ناجائز تجاوزات ٹریفک کی روانی میں بہت بڑی رکاوٹ تھی اور بڑھتے ہوئے روڈ حادثات کے ساتھ شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث تھی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد واصف کی اس کارروائی سے
شہریوں میں خوشی کی لہر پائی گئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد واصف کا کہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کے خلاف
بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی