ڈیرہ غازیخان(ڈاکٹر بلال لودھی بیوروچیف)جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا ھے کہ فارم 47 کی حکومت نے جماعت اسلامی کے ساتھ کئے گئے تحریری معاھدے سے انحراف کیا اور اب جماعت اسلامی کے پُرامن دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کو اُلٹنے اور گرفتاریاں کرنے کے فسطائی ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ھے،صحافیوں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرکے معاھدے منسوخ کرنے،سلیب سسٹم ختم کرنے،ملازمین پر لگائے جانے والے ظالمانہ ٹیکسوں کو ختم کرنے کے معاھدے سے منحرف ہوکر 25 کروڑ عوام کو دھوکہ دیا ھے،اس فریب کاری پر جماعت اسلامی پاکستان نے ملک بھر دھرنوں کا اعلان کیا اور اس اعلان سے حواس باختہ ہوکر گرفتاریاں اور مقدمات بنانا شروع کردیئے،امیر ضلع لودھراں ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری ،امیر ضلع خانیوال ہارون الرشید نظامی ایڈووکیٹ ،امیر ضلع راجن پور ڈاکٹر عرفان اللّٰه ملک،امیر ضلع گوجرانوالا مظہر اقبال رندھاوا ،قمر رمضان حسن اور بڑی تعداد میں کارکنان کو گرفتار کرکے لاک اپ میں بند کردیا۔انہوں نے کہا کہ جس حکومت کا آخری وقت قریب آتا ھے وہ انہی اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آتی ھے اور جبر و تشدد سے تحریک کو دبانے کی مذموم کوششیں کرتی ھے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام راھنماؤں اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور حکومت اپنے معاھدے کے مطابق تمام نکات پر عمل درآمد یقینی بنائے بصورت دیگر یہ تحریک حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے گی،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 6 اکتوبر کو کراچی اور 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان ملین مارچ کریگی اور ماہ رواں میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی یا عدم ادائیگی کے سوال پر ریفرنڈم کرواکر حکمرانوں کو آئینہ دکھائے گی،
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…