حب۔۔وندر کے ساحلی علاقہ ڈام بندر میں ماہی گیروں کے رہائشی کوارٹرز میں آتشزدگی درجنوں کوارٹر خاکستر

 حب( رپورٹ فاروق بلوچ )


وندر کے ساحلی علاقہ ڈام بندر میں ماہی گیروں کے   رہائشی کوارٹرز میں آتشزدگی درجنوں کوارٹر خاکستر   تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں چشمہ بندر کے قریب ماہی گیروں کی رہائش کے لیے لکڑیوں کے تختوں سے تیار کی گئی کوارٹرز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی کی  اطلاع موصول ہونے پر میونسپل کمیٹی وندر  فائر بریگیڈ گاڑی کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی ۔ واضح رہے کہ ڈام بندر سے سمندر میں مچھلی کے شکار پر جانے والے(خلاصی)ماہی گیروں کے رہائشں کے لیے تعمیر کیے گئے کواٹرز میں جمعہ کی صبح کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے وہاں پر موجود مقامی افراد نے اپنی مدد آپ بجھا دیا تاہم دوپہر کے وقت ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی جس نے درجنوں رہائشی کواٹرز جو کہ جھونپڑی نما لکڑی اور دیگر مٹیریل سے تعمیر شدہ ہیں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے وندر سے فائر بریگیڈ گاڑی طلب کی گئی جسکے عملے نے پہنچ کر آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

  • Related Posts

    حب( رپورٹ فاروق بلوچ) ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی زیر صدارت مون سون بارشوں سے قبل تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ۔خصوصی ہدایات جاری

     حب(  رپورٹ فاروق بلوچ)  ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل   کاکڑ کی زیر صدارت مون سون بارشوں سے قبل تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ۔خصوصی ہدایات جاری  ڈپٹی کمشنر حب روحانہ…

    حب(رپورٹ فاروق بلوچ) حب پولیس کی کاروائیاں منشات برامد اشتہاری ملزم گرفتار

     حب(رپورٹ فاروق بلوچ)  حب پولیس کی  کاروائیاں  منشات برامد اشتہاری ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق    ایس ایس پی حب محمد معروف عثمان کی ہدایت پر زیر نگرانی۔ڈی ایس پی…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views