حیدرآباد جلسہ گاہ میں میڈیکل کیمپ لگائیں گے۔قیوم مروت
شہید بی بی کے مشن کو چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں لے کر چلیں گے۔احسان جتوئی
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ذیلی تنظیم کا درجہ ملنے کے بعد جناح ہسپتال کراچی کے نجم الدین آڈیٹورہم میں پیپلز پیرامیڈیکل ونگ کا پہلا جنرل ورکز اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینیئر رہنماؤں اور ورکرز کی طرف سے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اور تمام کمیٹی ممبران کے ساتھ سینئر رہنماؤں کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی تقریب میں تنظیم کے حوالے سے پالیسی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا اور سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حیدرآباد جلسے میں بھرپور شرکت کیلئے کارکنوں کو ہدایات جاری کی گئی۔
پیپلز پیرا میڈیکل ونگ کہ تمام سابق عہدے داران اور ممبران جلسہ گاہ میں لگنے والے میڈیکل کیمپ میں ضرور شرکت کریں۔
جبکہ میڈیکل کیمپ لگانے کی ذمہ داری پیپلز پیرامیڈیکل ونگ حیدرآباد کی قیادت کو دی گئی ہے. پروگرام میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبرز قیوم خان مروت، احسان علی جتوئی اور خاص طور پر MPA محمّد آصف خان اور MPA آصف موسیٰ سابق صدر کراچی ڈویژن حضرت کلام خان سابق صوبائی صدر اسد اللہ سامٹیو سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات حنیف اعوان، امیر علی دیناری،نوید انور،حسن پٹھان
،لال جان بلوچ، یاسر قریشی،مجید جمالی،نور نبی خان،امجد میمن،بابر چوہان،اعظم بیگ،اکبر عباسی،ساجد خان،عادل میمن،سجاد اقبال مغل،اسما، بختیار خان، ارشاد،تحسین پٹیل،صفا، محمد کاشف مروت، سید غوث علی شاہ، بلال شیخ،ارسلان خان،جمیل اعوان،نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو سراہا اس کے علاوہ کراچی کے ہسپتالوں میں اپنے فرائض انجام دینے والے پیپلز پیرا میڈیکل ونگ کے سینئر رہنما، سابق عہدے داران اور ممبران کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی.
پروگرام کے اختتام پر پیپلز پیرامیڈیکل ونگ آرگنائزنگ کمیٹی ممبران نے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔