خاتون کے قتل میں اسی کا دوست ملوث نکلا

 خاتون کے قتل میں اسی کا دوست ملوث نکلا

کراچی : ای این آئی ( رپورٹ راشد خان) 

کورنگی میں فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرنے کی واردات میں اس کا دوست ہی ملوث نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں واقع فلیٹ میں 24 سالہ سمرا دختر ندیم نامی خاتون کو سر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 24/879 بجرم دفعہ 302 کے تحت مقتولہ کے والد محمد ندیم کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی گئی تھی۔

مقتولہ خاتون کی 2020ء میں شادی ہوئی تھی اور3 ماہ بعد ہی مقتولہ طلاق لے کر اپنے گھر آگئی تھی، مقتولہ خاتون آزاد خیال تھی اور فروری 2024ء میں اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

کورنگی انویسٹی گیشن پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث اس کے دوست محمد اسامہ فرید ولد محمد یاسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو موبائل فونز اور قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

کورنگی انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق مقتولہ ثمرا اور گرفتار ملزم محمد اسامہ بچپن کے دوست تھے، گھر والوں کی مرضی کے خلاف ایک فلیٹ میں ساتھ رہائش پذیر تھے، انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے  دوران تفشیش ثمرا ندیم کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا  پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو شک ہو گیا تھا کہ ثمرا ندیم کسی دوسرے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے ملزم نے دوران تفشیش کہا کہ ثمرا نے اس سے خود کہا تھا کہ اسے قتل کر دو تو میں نے قتل کر دیا وہ اپنے انویسٹیگیشن پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کی لاش 10 جولائی کو فلیٹ سے ملی تھی اور مقتولہ کو 2 سے 3 روز قبل فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا پولیس واقعے کے حوالے سے مزید پہلوؤں پر بھی کر رہی ہے۔۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views