خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے معذور افراد کے لئے شروع کیا جانے والا ہمت کارڈ پروگرام خوش آئند ہے اس سے معذور افراد کی مالی معاونت ہوگی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے معذور افراد کے لئے شروع کیا جانے والا ہمت کارڈ پروگرام خوش آئند ہے اس سے معذور افراد کی مالی معاونت ہوگی.ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نورپورتھل میں ہمت کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.انجینیئر ملک گل اصغرخان بگھور نے کہا کہ ضلع خوشاب کو مسائل سے نجات دلاکر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا میرا مشن ہے۔ انشااللہ تحصیل نورپورتھل میں یونیورسٹی قائم کرواکے دم لوں گا.لوگوں کو تھانہ کچہری کلچر سے نجات دلا کر اجتماعی ترقی کی راہ دکھائیں گے.

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے رنگپور بگھور،چن اور آدھی کوٹ کے لئے الگ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے قیام اور نورپورتھل سنٹر کے لئے بس کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی.قبل ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر نورپور تھل میڈم زریاب فاطمہ نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ہمت کارڈ بارے آگاہ کیا.ہیڈ ماسٹر سپیشل ایجوکیشن سنٹر ملک عبدالحمید جسرا نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوءے ادارہ کے مسائل بیان کئے. دوران تقریب ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور نے معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کئے.تقریب میں ایم این اے کے کوآرڈی نیٹر انجینیئر ملک طاہرندیم بگھور، ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء،ملک گلداربگھور،ملک محمد اقبال راہداری.ملک خالقداد بگھور.ملک کل ایاز بگھور.ملک عبدالقیوم بگھور.سابق چیئرمین ایڈووکیٹ ملک گلزار احمد بگھور.ملک عابد حسین بگھور.سیٹھ ثمر سلطان اور دیگر متعدد شخصیات نے شرکت کی. قبل ازیں سکول ہذا کے طلباء نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views