خوشاب : محکمہ صحت، آئی آر ایم این سی ایچ اور ٹی سی آئی گرین سٹار کے تعاون سے خاندانی منصوبہ بندی چیمپئن کے نام سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ صحت، آئی آر ایم این سی ایچ اور ٹی سی آئی گرین سٹار کے تعاون سے  خاندانی منصوبہ بندی چیمپئن کے نام سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد  کیا گیا جس میں اساتذہ کرام، میڈیا ، مذہبی سکالرز، اور محکمہ صحت کے عملے نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی امین حفیظ نے کہا کہ آبادی کا طوفان اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ایک طاقت ہے اور اس کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ آگاہی پیدا کی جا سکتی ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پنجاب ڈاکٹر محمد ارشد کا کہنا تھا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے، ماں اور بچے کی بہتر صحت کو یقینی بنانے، اور پاکستان کے وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مساوی تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مذہبی رہنما مولانا محمد عمران کا کہنا تھا کہ اسلام ایک جدت پسند اور انسان دوست مذہب ہے اور اس میں انسان کے ہر مسلے کا حل موجود ہے۔ اسلام خاندانی منصوبہ کی نہ صرف اجازت دیتا ہے بلکہ اسے فروغ دینے کی بھی تلقین کرتا ہے تاکہ ماں اور بچے کی بہتر صحت کو یقینی بنا کر انفرادی اور اجتماعی خوشحالی حاصل کی جا سکے۔ شاہدہ ندیم نے  کہا نجی تنظیموں کے مثبت کرادار پر زور دیا جانا چاہیے۔ ورکشاپ میں شرکاء نے مستقبل میں خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ اور ماں اور بچے کی بہتر صحت کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا اور کہا ترجیحی بنیادوں پر خاندانی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کروانے کے لیے خواتین کے ساتھ مردوں کے لیے بھی آگاہی بہت ضروری ہے۔ اگر ہمیں آبادی پر کنٹرول کرنا ہے تو ہمیں ایسے منصوبوں پر مستقبل کا لائحہ عمل بھی ترتیب دینا چاہیئے اور عمل درآمد بھی کرنا ہے۔
 

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views