خوشاب : وسیب زادی ڈاکٹر سعدیہ کمال کا ایک اور اعزاز

 خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) وسیب زادی ڈاکٹر سعدیہ کمال کا ایک اور اعزاز ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی پہلی خاتون صدر منتخب ، عوامی ،سماجی ،تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ سرائیکی وسیب کی سرمایہ ءافتخار ڈاکٹر سعدیہ کمال بطور انچارج سرائیکی نیوز اے پی پی اسلام آباد فرائض  سر انجام دے رہی ہیں جبکہ سابق سینیئر نائب صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی حیثیت سے بھی انہوں نے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اپنی ہر دلعزیز اور مخلص شخصیت کی وجہ سے عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں ۔ سوشل ورکر کی حیثیت سے ان کی سرائیکی وسیب کے لیے مثالی خدمات ہیں ۔ سرائیکی اور پنجابی وسیب کے لوگوں نے ڈاکٹر سعدیہ کمال کے بطور صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس انتخاب پر خوشی کا اظہار کیاہے۔ دریں اثناءسرائیکی تریمت عوامی تحریک پاکستان سمیت دیگر حلقوں نے ڈاکٹر سعدیہ کمال کو بطور پہلی خاتون صدر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور توقع  ظاہر کی ہے کہ وہ ورکر صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی صلاحیتیں بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے انقلابی اقدامات کریں گی ۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views