دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو)
دادو چھانو شاہ آباد کالونی کے رہائشی محمد سلیم ببر نے دادو پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ میری شادی 5 ماہ قبل مسمات زرینہ ولد علی محمد سولنگی سے ہوئی تھی میرے سسرال والے فراڈی ہیں میری بیوی کی پہلے بھی 2 شادیاں کروا چکے ہیں انہوں نے مجھ سے 2 لاکھ 60 ہزار لیے ہیں انہوں نے مجھے نہیں بتایا کہ عدالت میں کیس چل رہا ہے دو ماہ بعد وہ میری بیوی کو عدالت لے جاتے تھے میرے سوال پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ گھر کا مسئلہ ہے میں نے انہیں عدالت میں لے جانے سے منع کر دیا تو مجھ سے ناراض ہو گئے جس پر وہ میری بیوی کو لے گئے کچھ روز بعد جب میں اپنی بیوی کو لینے گیا تو انہوں نے مجھے مارا پیٹا اور مجھے اپنی بیوی سے ملنے نہیں دیا میں کئی بار مقدس کتاب بھی لے کر گیا لیکن وہ انکار کرتے رہے میں نے سسرال والوں کے خلاف پریس کانفرنس کی گزشتہ رات سسر علی محمد سولنگی نے مجھے اپنی بیوی کو لے جانے کے لیے فون کر کے بلایا جب میں اپنی بیوی کو لے جانے کے لیے پہنچا تو مجید، محرم، غلام قادر اور منظور سولنگی نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھ سے 18 ہزار چھین لیے اور واپسی بھیج دیا اب وہ مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ میری بیوی کی کہیں اور شادی کر رہے ہیں تم اسے طلاق دو تاکہ نکاح نامے کے مطابق میں انہیں 20 لاکھ روپے ادا کروں اے سیکشن پولیس بھی میری فریاد سننے کو تیار نہیں انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا کہ میرے سسرال والوں کے خلاف کارروائی کریں اور مجھے میری بیوی واپس دلائی جائے