دادو میں سرکاری زمین کی الاٹمنٹ میں مبینہ بے قاعدگیاں، 2 افسران کو ہٹا دیا گیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر I دادو جاوید علی لاڑک, اور اسسٹنٹ کمشنر دادو شاہنواز میرانی کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
کمشنر حیدرآباد کی سفارش پر دونوں افسران کو فوری فارغ کیا گیا. ترجمان چیف سیکریٹری سندھ
دونوں افسران نے پرائیویٹ پارٹی ایم ایس لونڈ کی غیر قانونی حمایت کی، کمشنر حیدرآباد کی رپورٹ
دادو میں سکھر آئی بی اے کیمپس اور یونیورسٹی آف سندھ کے لیے زمین الاٹمنٹ میں مبینہ فراڈ کرکے پرائیوٹ بلڈر کو الاٹ کی
دونوں افسران پر حکومت سندھ کے مفادات کے خلاف عمل کرنے کا الزام ہے۔ ترجمان
چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے افسران کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دئے