(دلچسپ وعجیب) انسانی تاریخ کا امیرترین شخص کون تھا؟

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ نوعِ انساں کی پوری تاریخ میں امیر ترین شخص کون گزرا ہے اور وہ آخر دِکھنے میں کیسا تھا؟میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے ایک گرافک ڈیزائنر نے اس سوال کا جواب فرعون توتنخمون (Tutankhamun)  کے دادا، امینہوٹپ (Amenhotep) سوئم کے چہرے کو جدید سافٹویئر کی مدد سے تیار کرکے دے دیا ہے۔امینہوٹپ کا دور 3,400 سال پرانا ہے۔ حیرت انگیز طور پر مصر میں جتنے بھی قدیم مجسمے ملے ہیں ان میں سب سے زیادہ مجسمے اسی فرعون کے ہیں تاہم اس کے چہرے کے خدوخال کا آج تک ٹھیک طریقے سے اندازہ نہیں لگایا گیا تھا۔امینہوٹپ سوئم کے چہرے کو حقیقت میں ڈھالنے کے لیے گرافکس ڈیزائنر سسیرو موریس نے سب سے پہلے ممی کے ڈیٹا اور تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے اس کی کھوپڑی کی تصویر تیار کی جس کے بعد اس نے اس کی ناک، کان، آنکھوں اور ہونٹوں کے طول و عرض اور پوزیشن کا تخمینہ لگاکر انہیں ازسرنو تشکیل دیا۔تاریخ کے امیر ترین شخص کے چہرے کو زندہ کرنے والے سسیرو موریس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ہم سے کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے تو یہ مینہوٹپ سوئم کے چہرے کا پہلا اور حقیقت پسندانہ نقشہ ہے

  • Related Posts

    ایک رات وہ بھی 1,608 گھنٹوں کی

      الاسکا (Alaska) کے ایک چھوٹے سے قصبے “Town Barrow” میں سورج ہر سال 18 نومبر کو غروب ہوتا ہے اور پورے دو ماہ سات دن بعد 23 جنوری کو…

    چین میں پہلی بار ہوائی جہاز میں سفر کرنے والی خاتون نے تمام مسافروں کو پریشانی میں ڈال دیا۔

     چین میں پہلی بار ہوائی جہاز میں سفر کرنے والی خاتون نے تمام مسافروں کو پریشانی میں ڈال دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پرواز 2754 کا طیارہ روانگی کے لیے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views