رپورٹ( کامران انصاری) ٹنڈوآدم کے مسائل فوری حل کئے جائیں،سیاسی سماجی تنظیمیں مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں شہری اتحاد

 ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) 

ٹنڈوآدم کے مسائل فوری حل کئے جائیں،سیاسی سماجی تنظیمیں مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں شہری اتحاد تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کی تعمیر وترقی ،امن وامان کے قیام،وارداتوں کی روک تھام،منشیات کے خلاف ،صحت و تعلیم کے لئے منتخب نمائندوں چئیرمین ،پولیس اور سیاسی سماجی تنظیموں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو شہر مزید تباہ وبرباد ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار ٹنڈوآدم شہری اتحاد کے منعقدہ اجلاس میں شرکاء محمد اعظم قریشی،محمد علی قادری،فیصل عزیز غوری ایڈوکیٹ ،سید واجد علی شاہ ایڈوکیٹ ،غلام قادر قریشی،عمران غوری،اسرار قریشی،خان محمد معصومی اور دیگر نے اپنی گفتگو میں کیا اجلاس میں ٹنڈوآدم شہر میں منشیات گٹکے کی فراوانی ،جوا آکڑا پرچی کی بھرمار،چوری ڈکیتی و لوٹ مار کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا گیا،اجلاس میں نادرا آفس کو ٹنڈوآدم شہر کےقلب سے تین کلومیٹر دوربائی پاس پر شفٹ کئے جانے پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام عوام کی مشکلات کو دور کرنا ہے مگر ٹنڈوآدم میں اس کے بر عکس کام ہورہا ہے نادرا آفس کی شہر سے باہر منتقلی  عوام کے ساتھ بڑی زیادتی ہے جبکہ تعلقہ اسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے ڈاکٹروں کی کمی یے لیبارٹری ،ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور ادویات کی سہولیات نہیں ہے اسپتال صرف ریفر سینٹر کا کام انجام دے رہے ہیں عوام مجبوراََ پرائیویٹ میڈیکل سینٹر کا رخ کر رہے ہیں، ٹنڈوآدم میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ ،وولٹیج کی کمی اوور بلنگ پر بھی حیسکو و سوئی گیس حکام سے بہتری کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ٹنڈوآدم میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہےجگہ جگہ ناجائز چنگچی رکشوں کے اسٹینڈ ٹریفک پولیس کی مبینہ چشم پوشی کیوجہ بنے ہوئے ہیں اور شہریوں کیلئے مشکلات کا باعث بنے ہوئے ہیں چند روز قبل کوثر مسجد و پریس کلب کے سامنے برسٹر نے عوام اور اہلیان اقبال کالونی کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے،ون وے کی خلاف ورزی روکنے کے لئے برسٹر کو موبائل مارکیٹ کے سامنے نصب کیا جائے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شہری مسائل پر منتخب نمائندے فوری نوٹس لیں اور عوام کو سہولیات مہیا کریں اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انکروچمنٹ کے نام پر جاری مہم کی آڑ میں دوکانداروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اس موقع پر شہری اتحاد کے نمائندوں محمد اعظم قریشی،عمران غوری،اسرار قریشی ،پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تاکہ ٹنڈوآدم شہری اتحاد کے پلیٹ فارم کو مزید وسعت دے کر مزید افراد کو اس پلیٹ فارم پر شامل کیا جائے۔

  • Related Posts

    ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو 5 موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا

    ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو 5 موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس…

    ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم چاچا غلام مرتضی جونیجو کے احکامات پر شہر ٹنڈو آدم میں انکروچمنٹ کا خاتمہ

      ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)  ٹنڈوآدم چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم چاچا غلام مرتضی جونیجو کے احکامات پر شہر ٹنڈو آدم میں انکروچمنٹ کا خاتمہ نالیوں پر بنے تھلے توڑ…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views