سرگودھا(رپورٹ طاہراشرف ڈویژنل بیورو)
سرگودھا محتسب ریجنل مشتاق احمد اعوان پریس ریلیز انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے آج مورخہ. 2024-10-16 بروز بدھ 10 بجے صبح، صوبائی محتسب آفس منڈی بہاولدین میں کھلی کچہری لگائی جس میں وفاقی محکموں کے خلاف عوام کی شکایات سُن کر موقع پر ہی ریلیف دلوا کر عوام کے مسائل حل کیے گئے۔زیادہ تر شکایات گیپکو ، پوسٹ آفس ،پاسپورٹ، سی ایم اے لاہور کی تھیں۔ ان محکموں کے افسران نے ذاتی طور پر رپورٹ جمع کرائیں ۔ اور لوگوں کے میٹرز تبدیل ہوئے اور زائد بلنگ میں یونٹس ریفنڈ کروائے گئے۔ سوئی گیس کے زائد بل آنے کی وجہ سے شکایات گذار ا ن کو اقساط کرواکر دیں گئیں۔ اس موقع پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا نے آفیسر ان کو ہدایات جاری کیں اور سائلین کو موقع پر ریلیف فراہم کیا گیا۔جس پر سائلین نے وفاقی محتسب کا شکریہ اداکیا ۔
اس روزمزید نئی شکایات بھی موصول ہوئیں۔جن پر کارروائی کے لئے رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔