سرگودھا(طاہراشرف)سرگودھاکے نواحی علاقہ کھنمب کنہ میں تھانہ مڈھ رانجھا کی حدود میں دن دہاڑے قتل ہونے والے مختارکے لواحقین کی جان خطرے میں۔تفصیلات کے مطابق شہناز مختار کا کہنا تھا کہ میرا غریب خاندان کے ساتھ تعلق ہے جبکہ ملزمان محمد نواز اور سیف اللہ با اثر افراد ہیں۔جنہوں نے ہمارا جینا مشکل کیا ہوا ہے۔بیوہ شہناز مختار کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی جب کہ نواز اور سیف اللہ نے گالم گلوچ ہونے کی وجہ سے ہماری ہستے بستے کھرکو برباد کر دیا ہے۔میرے خاندان کو ملزمان کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور کیس کی پیروری نہ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے میں اپنے بچوں کے ساتھ چھپتی پھر رہی ہوں۔ملزمان با اثر شخص ہے اور ہمیں ڈر ہے کہ ہمارے خاندان کوہی ختم نہ کر دیا جائے۔اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ڈی پی او سرگودھا آر پی او سرگودھا آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے گزارش ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
☆☆☆☆☆