سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد اور انٹر بورڈ کوارڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی )کے درمیان تعلیمی سرٹیفکیشن کی آن لائن تصدیق کی ڈیٹا شئیرنگ

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

 ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد  اور انٹر بورڈ کوارڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی )کے درمیان  تعلیمی سرٹیفکیشن کی آن لائن تصدیق  کی ڈیٹا شئیرنگ کے معاہدے پر تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے ناظم امتحانات   احسان الاہی بھٹو اور آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام علی ملاح نے دستخط کئے اس سلسلے میں ایک تقریب بورڈ کے کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی منعقدہ تقریب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی بی سی سی کے ایگزکیٹو ڈائریکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ  صوبے سندھ میں شہید بینظیرآباد تعلیمی بورڈ  پہلا بورڈ ہے جس نے آئی بی سی سی کے ساتھ  تعلیمی سرٹیفکیشن کی آن لائن تصدیق  کے لئے ڈیٹا شئیرنگ  کے معاہدی پر دستخط کئے  ہیں جس کا مقصد امیدوارو ں  کی تعلیمی قابلیت  کی تصدیق اور توصق  کے عمل کو ہموار کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس شرکتداری کے ذریعے تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد  کے طلباء کی ڈیٹا تک محفوظ رسائی فراہم کی جائے گی جس سے تعلیمی رکارڈ کی تصدیق  کی کارکردگی میں بہتری آئے گی انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدی  کے تحت  تعلیمی رکارڈ کی فوری تصدیق  میں مدد ملے گی جبکہ امتحانی سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے سپلی مینٹری امتحان کو ختم کیا جارہا ہے  صرف سالانہ امتحانات لئے جائیں گے  انہوں نے مزید کہا کہ شہید بینظیرآباد تعلیمی بورڈ  پہلا بورڈ ہے جو آئی ٹی سالیوشن کی جانب آرہا ہے   انہوں نے مزید کہا کہ آئی بی سی سی  کی جانب سے رٹے سے ہٹ کر  پیپرز تیار کئے گئے ہیں  تمام جلد سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے  ایک ہی طریقے سے امتحانات لئے جائیں گے  اس موقع پر تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے ناظم امتحانات  احسان الاہی بھٹو اور سیکریٹری بورڈ عبدالجبار آرائیں نے بتایا کہ چئیرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر محمد فاروق حسن کے ویژن کے تحت تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد اور آئی بی سی سی کے درمیان تعلیمی اسناد  کی آن لائن تصدیق کے لئے ڈیٹا شئیرنگ کے معاہدی پر دستخط کئے گئے ہیں  جس سے تعلیمی اسناد کی تصدیق  کے عمل کو جدید بنانے میں مدد ملے گی  اس معاہدی کے تحت تعلیمی بورڈ کی جانب سے آئی بی سی سی کو اپنے پورٹل تک رسائی فراہم کی جائے گی  تاکہ تصدیقی عمل کا بہتر استعمال کیا جاسکے  انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین  اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ  شئیر کی گئی ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ اور خفیہ  رہی گی اور ڈیٹا صرف تعلیمی قابلیت  کی تصدیق اور توسیق کے لئے استعمال کی جائے گی  انہوں نے مزید کہا کہ  یہ تعاون تصدیقی عمل میں ہونے والی تاخیر کو کافی حد تک روکنے  میں مدد کریگا جس سے طلباء اور تعلیمی اداروں   کو کافی مدد ملے گی  اس موقع پر تعلیمی بورڈ  اور مختلف یونیورسٹیوں کے افسران موجود تھے۔

  • Related Posts

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    گھوٹکی : رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ بی…

    پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views