سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
شہید بابا جئیو جُنگ درگاہ کے سالیانہ عرس کی تقریبات کا آغاز چیئرمین ٹائون کمیٹی سکرنڈ سید عزیر اختر شاہ ، سید نور محمد شاہ جیلانی ، گادی نشین فقیر فدا حسین ملاح، سید علی حیدر شاہ، سید احسان علی شاہ اور دیگر سیاسی سماجی رہنمائوں نے
مزار پر چادر چڑھا کر کیا اس موقع پر فاتح خوانی کے بعد دعا کرائی گئی اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ شہید بابا جئیوجُنگ کا عرس اور میلہ ہر سال کی طرح دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے تفریح کے لیے اس میلے میں بھی ثقافتی رنگ شامل کئے گئے ہیں ۔