سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) موٹر وے پولیس سیکٹر-ii سکرنڈ کی جانب سے ایگریکلچرل ٹریننگ انسیٹیوٹ سکرنڈ میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

موٹر وے پولیس سیکٹر-ii  سکرنڈ کی جانب سے ایگریکلچرل ٹریننگ انسیٹیوٹ سکرنڈ  میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

سیکٹر کمانڈر تنویر اصغر و دیگر نے خطاب کیا

سیمینار میں سوالات کے جوابات دینے والی طالبات کو انعامات دیے گئے

روڈ حادثات میں اموات کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا ہے

سیکٹر کمانڈر  تنویر اصغر کا ایگریکلچرل ٹریننگ انسیٹیوٹ  سکرنڈ میں منعقدہ روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب 

تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس  سلمان چودھری، ایڈیشنل آئی جی منیر احمد شیخ اور  ڈی آئی جی اصغر علی یوسفزئی کی خصوصی ہدایات پر روڈ حادثات کی روک تھام کیلئے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں اساتذہ ، طلباء، موٹر وے پولیس افسران و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 سیمینار میں انسپکٹر عظیم خان زرداری انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ  کی جانب سے ملٹی میڈیا پر روڈ سیفٹی بریفنگ دی اور شرکاء کو موٹر سائیکل سوار کے لیے سیفٹی ہیلمٹ،  سائیڈ ویو مررز، چین کور  اور بیک لائٹس کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ سیٹ بیلٹ کے فوائد، پیدل روڈ کراسنگ و دیگر روڈ سیفٹی ٹپس کے متعلق خصوصی آگاہی فراہم کی گئی ۔

پرنسپال( ATI) محمد بچل سوہو نے اپنے خطاب میں بتایا کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی سے متعلق بہترین اور مفید معلومات اور ٹریفک قوانین کی آگاہی سے اسکول کے اساتذہ،  طلباء اور عام لوگوں میں شعور پیدا ہوگا۔ اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے کئی خطرناک روڈ حادثات سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔

پروگرام کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر  تنویر اصغر نے طلباء اساتذہ اور پرنسپال کو گفٹ ہیمپر/شیلڈ پیش کی اور  دیگر اساتذہ اور طلباء میں گفٹ ہیمپرس تقسیم کئے۔

سیمینار کے اختتام پر طلباء سے روڈ سیفٹی کے متعلق سوالات کئے گئے ، درست جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

  • Related Posts

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    گھوٹکی : رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ بی…

    پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views