سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت ضلع میں حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے ایک اجلاس آج ڈی سی آفیس کے دربارہال میں منعقد ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنرشہریار گل میمن نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ زچہ و بچہ کو مختلف بیماریوں سے محفوظ بنایا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دیگر اضلاع میں خسرہ کے کیس رپورٹ ہورہے ہیں اس لئے ضلع میں خسرہ سے بچاؤ کے لئے خصوصی ویکسی نیشن مہم شروع کی جائے تاکہ بچوں کو خسرہ سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے محفوظ بنایا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری و نجی اسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچوں کے اعداد شمار اکٹھے کئے جائیں تاکہ ان بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاسکیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں کام کرنے والے ویکسی نیٹرز اور ای پی آئی کے متعلق مقرر فوکل پرسن کے موبائل نمبرز سنٹرز پر آویزاں کئےجائیں تاکہ والدین اپنے متعلقہ ویکسی نیٹر سے رابطہ کرسکیں اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے ضلع میں حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے متعلق تفصیلی آگاہی دی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ایم ایس پی ایم سی اسپتال ڈاکٹر یار علی جمالی، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی محمد عارف عباسی، ڈاکٹر امینہ بروہی اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔