سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج تحصیل قاضی احمد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے برساتی پانی کے نکاس کے جاری کام کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد ارسلان، ایکسین ایل بی او ڈی شہاب الدین بھٹی اور دیگر افسران موجود تھے۔ یوسی سن ساوڑی کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایکسین ایل بی او ڈی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سن ساوڑی کے تمام سیم نالوں کی صفائی کے جاری کام کو مزید تیز کیا جائے مزید مشینری کا اضافہ کیا جائے تاکہ آئندہ برساتی اسپیل سے قبل تمام سیم نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے منہڑو کے مختلف سیم نالوں کے دورے کے موقع پر ڈسپوزل کی مشینری خراب ہونے اور سیم نالوں کی صفائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایکسین ایل بی او ڈی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منہڑو ڈسپوزل کی مشینری کی فوری طور پر مرمت کرائی جائے اور تمام سیم نالوں کی صفائی کا کام بھی شروع کیا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ منہڑو اور سن ساوڑی کے ڈسپوزل کو جلد سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا قبل ازیں ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر کی پارک میں پودہ بھی لگایا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن غلام مرتضی چنڑ، پرنسپل مراد علی جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان مہر، فاریسٹ آفیسر احمد دین اجن اور دیگر افسران موجود تھے۔