سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) کمانڈنٹ پاک فوج کرنل امان کی زیر صدارت شہید بینظیرآباد میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے بچاو کے حوالے سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

کمانڈنٹ پاک فوج کرنل امان کی زیر صدارت شہید بینظیرآباد میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے بچاو کے حوالے سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس آج ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل امان نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اس مرتبہ مون سون کی معمول سے زائد بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس کے باعث اربن فلڈ اور دریائے سندھ میں سیلاب کا خطرہ ہے اس لئے پاک فوج کی جانب سے بارشوں و سیلاب کے دوران ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ 2022 کی بارشوں و سیلاب کو مد نظر رکھتے ہوئے پلان ترتیب دیا جائے تاکہ عوام کو بارشوں و سیلاب کے دوران پریشانی و نقصان سے بچایا جاسکے اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے بتایا کہ 2022 میں ہونے والی شدید بارشوں و سیلاب کے باعث ضلع میں بڑا جانی و مالی نقصان ہوا تھا انہوں نے مزید کہا کہ 2022 کی شدید بارشوں و سیلاب کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کی مدد سے بہترین کانٹیجنسی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت ریلیف کیمپس کا قیام، سیم نالوں کی صفائی، ڈرینج ڈسپوزلس کے کام جاری رکھنے کے لیے مشینری اور دیگر انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے نمٹا جا سکے اور عوام کو مشکلات سے بچایا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل سکرنڈ اور قاضی احمد سے دریائے سندھ گذر رہا ہے جس کے لئے کچے میں رہنے والے افراد کو پکے پر منتقل کرنے، ریلیف کیمپس قائم کرنے اور انسانوں و جانوروں کے لیے میڈیکل کیمپس لگانے کے لیے بھی پلان تشکیل دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ریسکیو 1122 سروس موجود ہے جس سے بارشوں کے دوران ریسکیو کے کام میں مدد ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام شہروں سے برساتی پانی کے نکاس کے لئے عملے اور مشینری کو فعال بنانے کے لیے میونسپل اور ٹائون انتظامیہ کو ہدایات دیں گئی ہیں جبکہ دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں کو مزید اونچا اور مظبوط کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اس کے علاوہ تمام نہروں کے پشتوں کی مضبوطی کے لیے بھی پلان ترتیب دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام محکموں کو کنٹرول روم قائم کرکے فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر آفیس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا اجلاس میں محکمہ آبپاشی، پبلک ہیلتھ، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کی جانب سے امکانی بارشوں و سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئے گئے اقدامات کے متعلق آگاہی دی گئی اجلاس میں میجر امان اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی محمد عارف عباسی، ایم ایس پی ایم سی اسپتال ڈاکٹر یار علی جمالی، میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ، ایکسین پبلک ہیلتھ مظفر زرداری، ڈی ایس پی پولیس عبدالحمید جلبانی، ایکسین ایل بی او ڈی شہاب الدین بھٹی، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی بعد ازاں کرنل امان نے سکرنڈ کے مقام پر دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں کا معائنہ کیا اس موقع پر محکمہ آبپاشی کے افسران کی جانب سے سیلاب سے متعلق کئے گئے انتظامات کی آگاہی دی گئی۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views