سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے گذشتہ رات محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف ماتمی جلوسوں کے روٹس اور مرتضوی امام بارگاہ، قمر بنی ہاشم اور امام برگاہ حسینیہ سجادیہ کا دورہ کرکے سیکیورٹی، صفائی، روشنی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے گذشتہ رات  محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف ماتمی جلوسوں کے روٹس اور مرتضوی امام بارگاہ، قمر بنی ہاشم اور امام برگاہ حسینیہ سجادیہ کا دورہ کرکے سیکیورٹی، صفائی، روشنی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور منتظمین سے ملاقات کرکے ان سے مسائل معلوم کئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، مئیر قاضی محمد رشید بھٹی، ڈپٹی مئیر مبشر آرائیں، ڈی ایس پی پولیس عبدالحمید جلبانی اور میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ بھی کمشنر کے ہمراہ تھےاس موقع پر کمشنر نے منتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے پولیس کی مدد سے ماتمی جلوسوں اور مجالس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہے کمشنر نے مزید کہا کہ کربلا صبر و استقامت کے ساتھ مظلوموں کی حمایت کا درس دیتی ہے اتحاد بین المسلمین کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ معاشرے میں بھائی چارے اور امن وامان کو فروغ حاصل ہو جو ملکی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کمشنر نے مزید کہا کہ حسینیت  ظالم و ظلم کے خلاف قیام و  قربانی  اور مظلوم کی حمایت کا درس دیتی ہے فلسفہ شہادت امام حسین ؑ کو سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نا تھی اس سے قبل کمشنر نے سیف سٹی پولیس لائن کا بھی دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہر کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر انچارج سیف سٹی محمود اختر آرائیں نے کمشنر کو ماتمی جلوسوں کی روٹس اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کے متعلق آگاہی دی۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views