سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈویژن بھر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے، عید گاہوں و مویشی منڈی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکمشنرسید محمد سجاد حیدر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈویژن کے عید گاہوں،امام بارگاہوں، مویشی منڈیوں سمیت تمام شہروں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے کمشنر نے لوگل گورنمنٹ کے افسران اور میونسپل کمشنر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عید کے تینوں روز قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں کمشنر نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر شہروں میں صفائی کی صورتحال اور سندھ حکومت کی جانب سے قربانی والے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر سختی سان عملدرآمد کروایا جائے کمشنر نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا مویشی منڈیوں سے باہر سڑکوں پر مویشی بیچنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جبکہ بغیر اجازت کے کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اس موقع پر ایڈیشنل ڈی آئی جی پولیس شیر علی جمالی نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے لئے پلان تشکیل دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا بغیر اجازت نامے اور غیر قانونی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے متعلق آگاہی دی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون سبھاش چندر، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ، ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نواب سمیر لغاری، میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد صابر اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔