سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ہانیہ اکیڈمی سکرنڈ کی ہونہار طالبہ عریشہ زاھد خانزادہ نے قائد عوام انجنئیرنگ یونیورسٹی شہید بینظیرآباد کے انٹری ٹیسٹ میں 90مارکس حاصل کرکے یونیورسٹی کی میرٹ لسٹ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی گزشتہ روز عریشہ زاھد خانزادہ نے یونیورسٹی کے انٹرویو میں سوفٹویئر انجنئیرنگ کا انتخاب کیا ہے سکرنڈ جیسے چھوٹے شہر کےلئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے سکرنڈ پریس کلب کے صحافیوں نےیونیورسٹی میں پوزیشن حاصل کرنے والی ہونہار شاگرد عریشہ زاھد خانزادہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے بہترین کامیابی پر مبارک باد دینے کے دوران بات چیت کی تو عریشہ زاہد خانزادہ نے کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے میرے والدین ،اساتذہ کرام کا بہت بڑاکردار ہے میں اپنی اکیڈمی کے اساتذہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں اپنی محنت لگن سے مجھے اس مقام پر پہچایا ہے میں سکرنڈ کے تمام طلبہ وطالبات سے کہوں گی محنت کرکے اپنے شہر اپنے والدین اپنے اساتذہ کرام کا نام روشن کریں۔انہوں نے سکرنڈ پریس کلب کے صحافیوں کابھی شکریہ ادا کیا دوسری جانب سکرنڈ پریس کلب کے صحافیوں نے عریشہ کے والد زاہد رشید خانزادہ کوبیٹی کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔