سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) ہر سال کی طرح اس سال بھی 11 محرم الحرام کو کربلا کے شہداء کی یاد میں مرکزی ماتمی جلوس ناتھن شاہ بخاری سے سید احسان شاہ اور سید سبحان علی شاہ کی قیادت میں برآمد ہوا

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

ہر سال کی طرح اس سال بھی 11 محرم الحرام کو کربلا کے شہداء کی یاد میں مرکزی ماتمی جلوس  ناتھن شاہ بخاری سے سید احسان شاہ اور سید سبحان علی شاہ کی قیادت میں برآمد ہوا  جو کہ اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا صحافی چوک پر پہنچا جہاں زنجیروں اور چھریوں سے خونی ماتم ہوا اور یا حسین یا حسین کی صدائیں بلند ہوئیں جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا ناتھن شاہ بخاری پر  اختتام پزیر ہوا ۔ جلوس کے راستوں  پر نوجوان اتحاد کے چیئرمین سید شایان شاہ ،  نثار کھیڑو ، ایس ٹی پی کے محمد سلیم مگسی ،  گل انقلابی اور سپاف کے بھاول شاہانی  کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا  جبکہ اصغریہ علم و عمل  کی جانب سے سول اسپتال سکرنڈ میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جبکہ ماتمیوں کی جانب سے معصوم بچی پریا کماری کی تصویریں اٹھا کر اسکی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا کیمپوں کا ایم پی اے غلام قادر چانڈیو ، سکرنڈ ٹائون کمیٹی چیئرمین سید عزیر اختر شاہ،  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسدللہ ڈاھری ، اسسٹنٹ کمشنر رمیز راجہ  اور دیگر نے  دورہ کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے انسانیت کی جان بچائی اور کربلا ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ قربان ہو کر بھی دین کو بچایا ۔ جلوس کی نگرانی کے لئے رینجرز اور پولیس کے 200 جوان تعینات کئے گئے تھے جنکی نگرانی  ڈی ایس پی سکرنڈ بشیر احمد کونھارو اور ایس ایچ او سکرنڈ اصغر اعوان کر رہے تھے ۔  شدید گرمی کے باعث جلوس کے راستوں  پر ٹائون کمیٹی کی جانب سے   مسلسل  پانی کا چھڑکائو کیا جاتا رہا ۔  جبکہ ہمدرد فری ایمبولینس اور دیگر اہمبولینسز کی مدد سے شدید زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا ۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views