سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد نواب سمیر لغاری کی زیر صدارت عید الاضحیٰ کے موقع پر عید گاہوں اور مسجدوں کے گرد نواح صفائی، اسٹریٹ لائٹ کی بحالی کے ساتھ ساتھ قربانی والے جانوروں کی آلائشیں بروقت شہر سے باہر منتقل کر کے تلف کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری نے کہاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلعے کی تمام عید گاہوں اور میونسپل گراؤنڈ نواب شاہ سمیت مختلف جگہوں پر عید نماز کے لیے منعقد ہونے والے اجتماعات کے لئے آنے والے لوگوں کی سہولت کے لئے صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی کا بندوبست کیا جائے انہوں نے مزید کہا کے مساجد اور شہری علاقوں میں صفائی کا خاص انتظام کیا جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کے قربانی والے جانوروں کی آلائشوں کو بہتر طریقے سے شہر سے باہر تلف کرنے کا انتظام کیا جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے میونسپل اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے جانوروں کے الائشوں کو اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کو فوری طور پہ حل کرنے کے لئے کنٹرول روم قائم کیے جائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی پولیس عبدالحمید جلبانی نے کہا عید کے موقع پر میونسپل کارپوریشن نواب شاہ سمیت ضلع کے تمام شہروں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے اس کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں سندھ حکومت اور ضلع انتظامیہ کی اجازت پر ادارے اور تنظیمیں اکٹھے کر سکیں گے اجلاس میں میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ اور ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ کے چیئرمین سید عزیر شاہ نے سب کمیٹیوں کے افسران نے عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے حوالے سے بنائے گئے پلان کے متعلق آگاہی دی گئی اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام عباس گوراہو ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر برکت لاکھو ایکسین پبلک ہیلتھ مظفر زرداری سمیت دوسرے مختلف اداروں کے افسران نے شرکت کی۔